بونیئر، چڑئی میں واٹر پائپ سپلائی سکیم کا افتتاح کردیاگیا

اتوار 23 جولائی 2017 19:21

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) یونین کونسل ملی خیل کے ضلعی کونسلر ولی رحمن ولی نے چڑئی میں واٹر پائپ سپلائی سکیم کا افتتاح کردیا،اس سکیم پر کل ساڑھے چار لاکھ کی لاگت آئی،افتتاحی تقریب میں ضلعی کونسلر ولی رحمن کے ہمراہ یوسی صدر ولی داد خان،گاو،ْں کے صدر امیر محمد خان،باچا خان، بختی ممبر،حکم داد اور گاو،ْں کے پارٹی دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

گاو،ْں پہنچنے پر مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی گاو،ْں چڑئی کے عہدیداران ،این وائی او کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولی رحمن ولی نے کہا کہ عوام نے پم پر جو اعتماد کیا ہے۔اس کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،عوام نے ہمیں خدمت کیلئے منتخب کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور خدمت کا یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رکھیں گے۔بدقسمتی سے موجودہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے جو وعدے کئے تھے،ان وعدوں کو ایفاء کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔کیونکہ آئے روز فنڈ اور ترقیاتی کاموں پر کٹ لگایا جارہا ہے۔جس سے بلدیاتی نمائندوں کو مشکلات درپیش ہے۔ولی رحمن نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے۔

ہم بھی باچا خان کے پیروکار ہے۔اور خدمت میں ہم آگے جانا چاہتے ہیں۔اپنے حلقہ نیابت میں موجود مسائیل میں کافی حد تک کام کر دئے۔دیگر مسائیل سے بھی بخوبی آگاہ ہوں انشاء اللہ عوامی مشکلات کو ختم یا کم کرنے کیلئے خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ چڑئی گاوئں کے پانی کا انحصار پہاڑ کے پانی پر ہے۔اور پہاڑ میں بیچھی ہوئی پائپ بوسیدہ ہوچکا تھا۔انشاء اللہ اس نئے لائن سے یہاں کے باسیوں کی مشکلات میں کافی حدتک کمی آجائیگی۔اور اس گاوئں کیلئے ائیندہ بھی درپیش مسائیل کے حل کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔اس سے قبل انہوں نے نئے پائپ لائن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اور این وائی او چڑئی کے تنظیم اور کاوشوں کو سراہا۔اور ان کا شکریہ ادا کیا۔