ڈیرہ اسماعیل خان، مختلف حادثات میں 4سالہ بچہ اور 20سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے

اتوار 23 جولائی 2017 19:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) گرہ حیات اور گیلانی ٹائون میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے چار سالہ بچہ اور بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیس سالہ محمد وقاص ولد عبد الرشید سکنہ بلمقابل مین واپڈا آفس نعیم نامی ٹرانسفارمر مرمت کرنے والی ورکشاپ میں پرائیویٹ کام کرتا تھا جسکی عمر بیس سال بتائی جاتی ہے گزشتہ روز ٹرانسفارمر مرمت کیلئے علاقہ گرہ حیات میں گیا جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا مقتول گیارویں جماعت کا طالبعلم تھا اور اسکی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی اسکی موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا محمد وقاص ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور سیکنڈ ٹائم چنگچی رکشہ بھی چلاتا تھا دوسرے واقعے میں گیلانی ٹائون میں نصب بجلی کے کھمبا میں کرنٹ کی وجہ سے چار سالہ محمد عمر ولد باچا خان سکنہ گیلانی ٹائون جاں بحق ہوگیا مذکورہ کھمبے میں تین چار دن سے کرنٹ تھا کرنٹ سے اس سے قبل ایک بکری ہلاک ہوچکی ہے جبکہ دو تین افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :