ڈیرہ اسماعیل خان ،تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹرک سے ٹکرا 1شخص جاں بحق ،5مسافر شدیدزخمی ،شیرانی روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا

اتوار 23 جولائی 2017 19:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) سدرہ شریف کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ بنوں سے ڈیرہ آتے ہوئے اوور ٹیک کے دوران ٹرک سے ٹکرا گئی،ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوگئے،شیرانی روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں سے ڈیرہ سے آنیوالی تیز رفتار فلائنگ کوچ LXE2534اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک نمبرTLB-197سے ٹکرا گئی جس سے فلائنگ کوچ میں سوار نعمان بنوچی ،میاں فرقان علی شاہ ،کاشف سمیت چھ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے میاں فرقان علی شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیایارک پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے دوسرے واقعے میں تھانہ درابن کی حدود میں بھٹہ خشت خواسک شیرانی روڈ پر موٹر کار نمبرRA-392کی ٹکر سے سائیکل سوار عدنان موقع پر جاں بحق ہوگیا درابن پولیس نے متوفی کے والد کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم موٹر کار کے ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :