انڈخیل پایاں سے تعلق رکھنے والی حناء بیگم نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، کامیابی کو والدین کی دعا اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دی دیا

اتوار 23 جولائی 2017 19:21

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء)لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ انڈخیل پایاں سے تعلق رکھنے والی حناء بیگم نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں پوری بورڈاور کوہاٹ ڈویژن میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی انہوںنے اپنے کامیابی والدین کے دعا اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دی دیا اور اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوںنے لیکچرر بننے کا فیصلہ کیا تاکہ اورکزئی ایجنسی میں زنانہ تعلیم کا عام کر سکیں اور بچیوں کو تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کر سکیں اس موقع پر حناء بیگم کے والد الطاف حسین نے اورکزئی قبائل کو پیغام دیا کہ اپنے بچیوں پر تعلیم حاصل کریں کیونکہ لڑکی کی تعلیم حاصل کرنے سے پورا گھر اور خاندان کی اچھی پرورش اور تربیت ہوتی ہے جس سے علاقے میں امن قائم رہتی ہیں اور دہشت گردی کو خود بخود شکست ملتی ہے یاد رہے کہ اورکزئی ایجنسی کے اس پسماندہ علاقے انڈخیل پایان جہاں پر پرائمری کے بعد کوئی سکول نہیں ہے حناء بیگم نے کوہاٹ کے ڈی اے ہائیر سیکنڈری سکول سے کوہاٹ بورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کی اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اورکزئی ایجنسی میں اگر زنانہ بچیوں کو تعلیمی سہولیات میسر کی جائے تو تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں انہوںنے منتخب عوامی نمائندوں ،مرکزی حکومت اور گورنر خیبرپختونخوہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈخیل پایان میں گرلز ہائی سکول بنائے تاکہ اس علاقے کی بچیاں تعلیم سے محروم نہ ہو