ہنگو، جن علاقوں کے سروے رہ گئے ہیں ان کو جلد از جلد کیا جائے اور لوگوں باقی معاوضہ دیا جائے ،اورکزئی عوام کا مطالبہ

اتوار 23 جولائی 2017 19:21

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء)اورکزئی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جن علاقوں کے سروے رہ گئے ہیں ان کو جلد از جلد کیا جائے اور جن علاقوں کے سروے مکمل ہو گئے ہیں ان کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا ہے جلد از جلد دیا جائے ،یہ باتیں اپر اورکزئی سب ڈویثرن اور لوئر اورکزئی سب ڈویژن کے قبائلی مشران نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم کاغذات میں تو واپس ہو گئے ہیں مگر اپر اورکزئی سب ڈویثرن قوم علی خیل میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں نہ ہسپتال نہ سکول نہ بازار اس لئے یہ لوگ اب بھی ہنگو کوہاٹ میں بوجہ مجبوری متاثرین کی زندگیاں گزار رہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ بند علاقوں کو جلد از جلد کھول دیا جائے اور ہمارے علاقوں میں دوبارہ آباد کاری کا عمل شروع کیا جائے سکول ہسپتالیں اور بازاروں کو کھو ل دیا جائے تاکہ ہم واپس جا کر اپنے علاقوں کو آباد سکر سکیں ۔