قوم ماموزئی کا پرانہ مسئلہ حل ،دو دھڑوں میں تقسیم قوم ایک ہو گئی

قوم ماموزئی کو بہت جلد گھروں کو واپس بھیج دیا جائیگا علاقے میں تعمیر و مرمت و دوبارہ آباد کاری پر کام جاری ہے، سینیٹر اورنگزیب

اتوار 23 جولائی 2017 19:20

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) قوم ماموزئی کا پرانہ مسئلہ حل ،دو دھڑوں میں تقسیم قوم ایک ہو گئی انہوں نے جلد از جلد اپنے علاقوں کو واپسی کا مطالبہ کیا سینیٹر اورنگزیب نے ان کو جلد واپس بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ،اس حوالے سے قوم ماموزئی کا ایک جرگہ زیر صدارت سینیٹر اورنگزیب اورکزئی اورکزئی ایجنسی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جہاں پر قوم ماموزئی کی زمینوں پر پرانا تنازعہ ختم کر دیا گیا اور ماموزئی قبیلہ جو ان تنازعوں کی وجہ سے دو دھڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا ایک ہو گئی انہوں نے مل جل کر کام کرنے کا اعلان کیا اکیس افراد پر مشتمل کمیٹی مسائل کے حل کیلئے ایم این اے ،سینیٹر ،پولیٹیکل ایجنٹ اور فوج کے اعلیٰ حکام کے سامنے مسائل رکھیں گے یہ پورے قبیلے کی متفقہ اکیس رکنی کمیٹی ہے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے کہا کہ قوم ماموزئی کو بہت جلد گھروں کو واپس بھیج دیا جائے گا علاقے میں تعمیر و مرمت و دوبارہ آباد کاری پر کام جاری ہے انہوں نے قوم ماموزئی قبیلے کے مشران کا شکریہ اد ا کیا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے تمام تنازعات ختم کئے اور قبیلہ ایک ہو گیا جرگہ سے قبائلی مشران نے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ہمارے پرانے تنازعات ختم کئے ہم کو ایک کر دیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر میں ہم سب سے پہلے آئی ڈی پیز ہو گئے تھے اورکزئی کے تمام قبیلے واپس ہو گئے ہیں ہم 10سال گزرنے کے باوجود ہم اب تک متاثرین ہیں سب سے آخر میں رہ گئے ہیں ہم کو جلد از جلد اپنے علاقوں کو واپس کیا جائے ۔