پشتون خطہ آج ایک سخت ترین دور سے گزر رہا ہے ،ہر طرف ان پر جنگیں مسلط کی گئی ہیں پشتون قوم وہ بد قسمت قوم ہے جس نے اپنے سرو ں کو کٹواکر انگریز کی غلامی سے نجات پائی مگر اس کے بعد ہمیں پھر غلاموں کا غلام بنا دیا گیا ہیخ

نائب صدر اے این پی سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ کا جلسہ عام سے خطاب پاکستان مسلم لیگ (ن ) ایف آر بنوں نے آئند ہ انتخابات اے این پی کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 23 جولائی 2017 19:20

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) ایف آر بنوں ،تحصیل ڈومیل اور حلقہ پی کے 71کی کابینہ نے آئند ہ انتخابات میں اے این پی کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں ڈومیل اتوار میلہ کے مقام پر ایک بڑے جلسہ عام سے سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور اے این پی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پشتون خطہ آج ایک سخت ترین دور سے گزر رہا ہے کیونکہ ہر طرف پشتونوں پر جنگیں مسلط کی گئی ہیں پشتون قوم وہ بد قسمت قوم ہے جس نے اپنے سرو ں کو کاٹ کر انگریز کی غلامی سے نجات پائی مگر اس کے بعد ہمیں پھر غلاموں کے غلام بنا دیا گیا ہے ، اس موقع پر ضلعی صدر اے این پی حاجی عبدالصمد خان،پاکستان مسلم لیگ (ن) ایف آر بنوں کے صدرملک اکبر علی خان ، تحصیل ڈومیل صدر ملک نور عالم خان ، ضلعی جنرل ایکرٹری اے این پی ناز علی خان ،ریٹائرڈ صوبیدار اول میر ،ملک عرفان اللہ، این وائی او کے صدر مرید حیات ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ملک قیموس خان،ملک توصیف سکندری حکمت پختون،پیر ہارون علی شاہ ، پی ایس ایف کے ضلعی صدر حامد سورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم علماء کرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر یہاں ایک ٹولہ عظیم کتاب کو سیاسی نشان بنا کر اسلام اور اسلامی کانفرنسیز کے نام پر ووٹ لیکر لوگوں کو دھوکہ دیتی ہے اور کفر کے جھوٹے فتوے ہم پر لگاتے ہیں حالانکہ انہی لوگوں نے افغانستان سمیت جنوبی و شمالی وزیرستان میں مخدوش صورتحال پیدا کرکے بے گناہ پشتونوں کا قتل عام کرایا اور امریکہ کو افغانستان میں بٹھایا بعد میں اس پر خاموشی اختیار کر لی ایک واحد اے این پی کی جماعت ہے جوکہ پشتون خطہ میں جاری جنگ کی کھلے عام مخالفت کر رہی ہے جس پر ہمارے کارکنوں اور وزراء کی سریں کاٹ گئیں اُنہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ وسائل خیبر پختونخوا کی سرزمین پیدا کر رہی ہے جس کے استعمال پر بھی ہمیں اپنا حق نہیں دیا جا رہا ہے خیبر پختونخوا 45ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے جبکہ ہماری ضرورت 2200میگاواٹ ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے اپنے وسائل سے بھی ہماری ضرورت مہنگے داموں پر بھی پوری نہیں کی جاتی جوکہ ظلم و زیادتی ہے ہم نہایت آسان قیمت پر پانی سے بجلی پیدا کر تے ہیں پنجاب میں تیل سے بجلی پیدا کی جاتی ہے اب وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ پشتون ایک مٹی بن کر ایک بارپھر ان ظالموں کے خلاف اُٹھے اور اپنے حقوق چھین لیں اس موقع پر اُنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی کے 71پر حمایت کا شکریہ ادا کیا جلسہ کے شرکاء نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور برطرف سپیشل فورس اہلکاروں کی دو بارہ بحالی کی قراردادیں منظور کیں قبل ازیں حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ کو ایک بڑے ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :