Live Updates

عمران خان نے دھرنوں اور مختلف حیلوں بہانوں سے قوم کا وقت ضائع کیا ،جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان پر کوئی کرپشن ثابت نہ ہو سکی ،عمران خان نواز شریف سے 60سال کا ریکارڈ تو مانگ رہے ہیں مگر خود 20سال کا ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے ، خیبر پختونخوا حکومت نے چار سال میں عوام کیساتھ صرف اخبارات میں مذاق کیا کوئی میگا پراجیکٹ نہیںلیاجاسکا

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا گڑھی شیر احمد کو قدرتی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 19:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں اور مختلف حیلوں بہانوں سے قوم کا وقت ضائع کیا جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف اور ان کے خاندان پر کوئی کرپشن ثابت نہ ہو سکی وہ میاں نواز شریف سے 60سال کا ریکارڈ تو مانگ رہے ہیں مگر خود 20سال کا ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موجودہ دور میں چلنے والے ترقی کے پہیہ کو چلتا نہیں دیکھ سکتے اور قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں عالمی طاقتیں نہیں چاہتی کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہو جسے روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو استعمال کیاجارہا ہے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے چار سال میں عوام کیساتھ صرف اخبارات میں مذاق کیا ہے اس کے علاوہ کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لا سکی ہے جو کہ آئندہ انتخابات میں ان کے زوال کا سبب بن جائے گا ہم نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں موجودہ دور میں ہی بڑے بڑے منصوبے منظور کرواکر بنوں کو عالمی سطح کی ترقیاتی دوڑ میں شامل کیا ہے اس وقت گیس عوام کی سب سے بڑی ضرورت ہے جسے ہر علاقہ تک پہنچانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز اتوار یونین کونسل گڑھی شیر احمد کو قدرتی گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ جس سے ایم پی اے اعظم خان درانی ،زاہد خان درانی ، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان ،خالد خان ،ملک تیمور خان منڈان ،سینان درانی ایڈوکیٹ ، وجدان درانی نے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی طور پر ہمارے اپنے لوگ کمزور کر رہے ہیں اور وہ بیرونی اشاروں پر ملک کوعدم استحکام کا شکار بنایا جا رہا ہے لیکن جب تک ملک سے محبت کرنے والے لوگ ملک میں موجود ہیں ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ہم نے بنوں کے عوام وہ تمام مسائل حل کئے ہیں جن کے وہ ساٹھ سالوں سے شکار تھے اور ان کے لئے جیلوں تک کی ہوا کاٹی ہے جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے جب اس صوبے کا سب سے بڑا منصب بنوں کے عوام کو دیا توہم نے پورے صوبے میں بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور جو ولگ ہمارے مخالفین تھے ان کے کام بھی کئے ہیںانہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کو ترجیح دی ہے اور جمہوریت کے لئے بھی اسی جماعت نے کردار ادا کیا ہے دینی مدارس کو تحفظ فراہم کرنا ہو یانفاذ اسلام کے لئے کوشش ہو ہم نے ہمیشہ اپنا کردار خوب نبھایا ہے اور ائندہ بھی نبھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بنوں میں جو علاقے گیس کی سہولت سے محروم ہیں ان سب علاقوں کو گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور کوئی محروم نہیں رہے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات