رواں ہفتے اہم سیاسی پارلیمانی آئینی معاملات کے حوالے سے اسلام آباد غیر معمولی توجہ کا مرکز ہو گا

وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کئی اہم فیصلے ، سیکیورٹی اداروں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت کے حالات کی کڑی نگرانی

اتوار 23 جولائی 2017 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد رواںہفتے اہم سیاسی پارلیمانی آئینی معاملات کے حوالے سے غیر معمولی توجہ کا مرکز ہو گا،وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کئی اہم فیصلے کرلئے گئے، سیکیورٹی اداروں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت کے حالات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، آئندہ ہفتے اسلام آباد میں حکمران اتحاد کے قائدین کا مشاورتی اجلاس کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہم آئینی و سیاسی معاملات کے حوالے سے آئندہ ہفتے وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی سرگرمیاں متوقع ہیں، دو طرفہ اہم شخصیات کیلئے یہ ہفتہ ’’بھاری‘‘ ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہر اہم سیاسی شخصیت فکر مندی اور اندیشوں کا شکار ہو کر رہ گئی ہے جبکہ صورتحال کو معمول پر رکھنے کیلئے متعلقہ ادارے بھی وفاقی دارالحکومت کے حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں، سیاسی جماعتوں کے متوقع فیصلوں کی سن گن کی بھی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ متوقع سخت اور غیر مقبول فیصلوں سے ملک میں اشتعال نہ پھیلے اور پیشگی اس کے حوالے سے اقدامات کرلئے جائیں۔

رپورٹس کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت نے حتمی طور پر یہ بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ آئینی و قانونی فیصلوں کے تناظر میں کسی بھی ایسے اقدام اور سرگرمی سے گریز کیا جائے گا جس سے حالات خراب ہونے کا خطرہ ہو اسی طرح ان سیاسی جماعتوں میں اس بارے میں بھی خاموش مفاہمت پائی جاتی ہے کہ کسی بھی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے خلاف ممکنہ فیصلوں کے تناظر میں کوئی بھی سیاسی جماعت روایتی خوشیاں منانے سے خود کو دور رکھے گی تا کہ کسی مخالف جماعت کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

متعلقہ عنوان :