مسلم لیگ (ن) کے اتحادیوں سے ملک کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظرمیں مشاورت کے لئے پھر رابطے

،حتمی سیاسی، قانونی اور آئینی اقدامات کیلئے اتحادی جماعتوں کو بھی ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا، اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بالواسطہ رابطوں کے ذریعے مشورہ مانگ لیا گیا

اتوار 23 جولائی 2017 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) اتحادیوں سے ایک بارپھر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی موجودہ صورتحال کے تناظر میں رابطے کئے ہیںاہم پیغامات لے کر تازہ دم رابط کار پہنچ گئے ہیں مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا،حتمی سیاسی، قانونی اور آئینی اقدامات کیلئے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا وزیراعظم کی متوقع تبدلی کے بارے میں مشارت کی بھی چہ مگوئیاں ہیں ایک اہم شخصیت کے بارے میں اتحادیوں کی خواہش بھی معلوم کی جارہی ہے ، اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بالواسطہ رابطوں کے ذریعے مشورہ مانگ لیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلیٰ سطح پر ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے ضمن میں بااعتماد ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ تیز ہو گیا، اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ایک بار پھر رابطے کئے گئے ہیں اور تازہ دم رابطہ کاروں نے اتحادی جماعتوں کے قائدین تک قیادت کا پیغام پہنچایاہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے اگر ان کے پاس کوئی تجاویز ہیں تو آگاہ کر سکتے ہیں، اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھروزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوابی پیغام دیا ہے کہ حکمران جماعت کے ہر فیصلے کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :