نام نہاد تبدیلی والوں کو خیبرپختونخوا سے نکال کر دم لیں گے ، سی پیک کو ناکام بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ، سندھ سے نیب کا ادارہ ختم کرنے والے کرپشن کی بات کر رہے ہیں، قومی وطن پارٹی کے رہنما ملک ندیم کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہتے ہیں ،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی پریس کانفرنس

اتوار 23 جولائی 2017 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی کے رہنما ملک ندیم کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہتے ہیں ، نام نہاد تبدیلی والوں کو خیبرپختونخوا سے نکال کر دم لیں گے ، سی پیک کو ناکام بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ، سندھ سے نیب کا ادارہ ختم کرنے والے کرپشن کی بات کر رہے ہیں ۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے رہنما ملک ندیم کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سازشیں ہو رہی ہیں پھر بھی لوگوں کا پارٹی میں شامل ہونا بڑی بات ہے ۔ سندھ سے نیب کا ادارہ ختم کرنے والے کرپشن کی بات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے لوگوں کے مسائل حل کرینگے ۔ مسلم لیگ (ن) میں کارکنوں کی عزت کی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ۔ نام نہاد تبدیلی والوں کو خیبر پختونخوا سے نکال کر دم لیں گے ۔ امیر مقام نے کہا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔ ترقی کے لئے نواز شریف کا ساتھ دینا ضروری ہے ۔ عوام کا نواز شریف سے محبت کا رشتہ ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ …