خاتون سے دست درازی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 23 جولائی 2017 19:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)تھانہ سول لائن پولیس نے خاتون سے دست درازی کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن پولیس کو مریڑ حسن کے رہائشی شہریار نے بتایاکہ ملزم ولید نے اس کی اہلیہ کے ساتھ دست درازی کی اور چھری کے وار سے اسے زخمی کردیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔