چکری ،سہال اور چونترہ میں لینڈمافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اتوار 23 جولائی 2017 19:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ چکری ،سہال اور چونترہ کے علاقے میں مبینہ طور پر لینڈمافیا سرگرم عمل ہے بااثرسرمایہ دارمذکورہ علاقوں میں رقبے خریدنے کے بعد اپنے مسلح افراد وہاں رکھتے ہیں اوراس کے بعد اردگردموجودچھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں کی زمینوں پر گن پوائنٹ کے زورپر قبضہ کرلیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

موضع راجڑ سے خلیل احمد کی قیادت میں علاقے کے زمینداروں کے ایک وفدنے ملاقات کے دوران امیرضلع کوبتایا کہ ان کی زمین پردودفعہ غنڈہ عناصرقبضہ کرچکے ہیں اورانھیں گن پوائنٹ پر اپنی ہی زمین پرکاشتکاری سے روک دیا جاتا ہے جوکافی جدوجہد کے بعد انھوں نے واگزارکروائی اسی طرح بے شمارچھوٹے زمیندارہیں جواس ظلم کا شکارہیں۔شمس الرحمن سواتی نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان غنڈہ عناصرسے علاقے کے عوام کوتحفظ فراہم کیا جائے ۔