محکمہ لائیو سٹاک نے کاجانوروں میںنگو وائرس بخار کی روک تھام کیلئے حفاظتی مہم شروع کردی گئی

اتوار 23 جولائی 2017 19:01

ا لپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء)شانگلہ محکمہ لائیو سٹاک نے کاجانوروں میںنگو وائرس بخار کی روک تھام کیلئے جانوروں میں چھیچھڑوں سے بچائو کیلئے مہم شروع کر دی گئی ،سٹاف کی کمی کی وجہ سے لوگ لائیو سٹاک ڈسپنسری جاکر مویشی پال حضرات ان سے مشورہ اور استفادہ کر سکتے ہیں،یا پھر ڈائریکٹر لائیوسٹاک شانگلہ کے دفتر بمقا کالج روڈ الپوری سے معلومات اور رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

بروز اتوار اعلامیہ محکمہ لائیوسٹاک شانگلہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک (توسیع) خیبرپختونخوا پشاور کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک شانگلہ کی نگرانی میں کانگو بخار کے روک تھام کیلئے جانوروں میں چھیچھڑوں سے بچائو کے لئے 17جولائی سے کہم شروع کیا گیا ہے جو کہ 31اگست تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

سٹاف کی کمی کی وجہ سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جہاں پر لائیوسٹاک ڈسپنسری موجود ہو وہاں لوگ اور مویشی پال حضرات ان سے استفادہ کریں۔

جبکہ لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے مویشی خانوں اور جانوروں کی صفائی کا خاص انتظامات کریں۔کسی بھی جانوروں کی بیماری کی صورت میں قریبی شفاخانہ حیوانات یا ڈسٹریکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک شانگلہ کے دفتر واقع کالج روڈ رابطہ کرسکتے ہیں ،یاد رہے کہ ضلع شانگلہ میں کوئی بھی ویٹرنری ہسپتال سرے سے موجود ہی نہیں اورمحکمہ لائیو سٹاک میں سٹاف کی کمی سے مویشی پال حضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔