شانگلہ ،سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی امد میں نمایاں اضافہ، ملک بھر سے لوگوں نے یخ بستہ پہاڑیوں میں خیمے لگالیئے

اتوار 23 جولائی 2017 19:01

ا لپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں سیاح کی امد میں نمایاں اضافہ، ملک بھر سے سیاحوں نے یخ بستہوسرسبز و شاداب پہاڑی شانگلہ کی طرف رخ کردیا، لاکھوں کی تعداد ریکارڈ ،حکومتی عدم توجہ اور سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فقدان پر سیاح پریشاں ہوگئے، قدرتی طور پر حسین علاقوں میں پارک یا بچوں کے کھیل کود کا سامان موجود نہ ہونے پر مقامی افراد کا افسوس،ریسٹورنٹ اور ہوٹل کی عدم موجودگی سیاحوں کا وادی شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں سیاح پریشاں ہوئے،ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے قدرتی حسن سے مالا مال وادی شانگلہ کا رخ کردیا، سہولیات کے فقدان نے مسائیل میں اضافہ کرتے ہوئے سیاحوں کو پریشاں کردیا، ضلع شانگلہ چونکہ قدرتی طور پر حسین ترین وادیوں میں شمار ہوتی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ارباب اختیار اس ضلع کی سیاحتی مقامات کی ترقی کی طرف توجہ دینے سے قاصر ہیں، وزارت سیاحت کی جانب سے اب تک کوئی ر یسٹ ہائوس نہیں بنوایا گیا ہے نہ کوئی ہوٹل یا ریسٹورنٹ ، نہ بچوں کیلئے پارک اور کھیل کود کا مناسب انتظام ، نہ گاڑی پارکنگ کیلئے کوئی مختص جگہ ، نہ کھانے پینے کیلئے منصوبہ بندی کے زیر اہتمام سٹورز ۔

(جاری ہے)

ان سب چیزوں کا فقدان ارباب اختیار کے ذہنوں کی عکاسی کرتی ہیں،اگر صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولیات کی خاطر اپنی فرائض کو بجا لاتے ہوئے کچھ نہ کچھ فنڈ ز بھی استعمال میں لائے اور ذرا سی اپنی توجہ وادی شانگلہ کی طرف مرکوز کریں تو ایک طرف تو سیاحوں کی امد میں اسانی اور اضافہ ہوگا اور ان کو سکون و راحت و خوشی ملے گی تو دوسری طرف مقامی افراد کو ان کے گھر کے دہلیز پر روزگار کے موقع مل سکیں گے، نیز ضلع کے امدنی میں معقول اضافہ بھی ہوجائیگا۔