خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام میڈیکل وڈینٹل کالجزایٹا انٹری ٹیسٹ صوبے کے پانچ مختلف سینٹروںمیں شروع ہوگئے ، ٹیسٹ میں مجموعی طور پر33ہزار 52 طلباء وطالبات شریک ہوئے ، ٹیسٹ نتائج کا اعلان خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر دیکھاجا سکے گا

اتوار 23 جولائی 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجزایٹا انٹری ٹیسٹ گزشتہ روز صوبے کے پانچ مختلف سینٹروں پشاور،ایبٹ آباد، سیدوشریف سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بیک وقت منعقد ہوا،ٹیسٹ میں مجموعی طور پر33052 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں 20041طلباء اور13011 طالبات تھیں، ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ایٹا کی جانب سے آ ج بروزپیر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرمیڈیکل کالج کرکٹ گرائونڈ بالمقال ارنم ہسپتال پشاور میں6623،اسلامیہ کالجیٹ گرائونڈ پشاورمیں11549طلباء وطالبات ، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادسینٹر میں4986 ،سیدوشریف سوات گراسی گرائونڈ میں 6747 جبکہ ڈی آئی خان کے یونیورسٹی وینسم کالج گرائونڈ میں کل3147 طلباء وطالبات نے انٹری ٹیسٹ میںشرکت کی۔

(جاری ہے)

طلباء وطالبات کے والدین نے ٹیسٹ کے لئے بہترین انتظامات پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ایٹا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی ہے ،انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ طلبہ وطالبات کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھاجائے گا ۔

ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرارشد جاوید نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت اس سال طلباء وطالبات کی تعداد میں5499 اضافے کے باوجود ٹیسٹ کاانتہائی پرامن او رمنظم انداز میںانعقاد ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ انھوں نے انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر ایٹااور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے جملہ منتظمین،امتحانی سٹاف ، پولیس ،پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالجیٹ سکول انتظامیہ اور بالخصوص طلباء وطالبات اور ان کے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقین آئندہ بھی اسی احساس اور قومی جذبے سے ایٹا ٹیسٹ کے انعقاد میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ایٹا کی جانب سے آج بروزپیر متوقع ہے جسے ایٹا اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائیٹwww.etea.edu.pk اور www.kmu.edu.pkپر دیکھاجا سکے گاجبکہ کے ایم یو کے آئی ٹی سیکشن کی جانب سے متعلقہ امیدواران کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج سے آگاہی کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :