Live Updates

عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں ‘ عمران خان اپنی منی ٹریل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ‘ اپنی جگہ انہوں نے مشتاق احمد کے کاغذات جمع کر ادئیے ہیں ‘ عمران خان کہتے ہیں ان کی اپنی آف شور کمپنی حلال ہے اور دوسروں کی حرام ہے ‘ اپنا حساب نہ دینے والا دوسروں سے 3 نسلوں کا حساب مانگ رہا ہے ‘ ہمیں یقین ہے کہ ہم عدالتوں سے سرخرو ہوں گے ‘ عمران یہودیوں اور بھارتیوں سے فنڈز لینے کے بعد شکرئیے کے ٹویٹ کرتے رہے ہیں ‘ انہوں نے 1977 کی جس کمپنی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہیں وہ 1984ء میں وجود میں آئی

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

اتوار 23 جولائی 2017 19:00

عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں ‘ عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں ‘ عمران خان اپنی منی ٹریل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ‘ اپنی جگہ انہوں نے مشتاق احمد کے کاغذات جمع کر ادئیے ہیں ‘ عمران خان کہتے ہیں ان کی اپنی آف شور کمپنی حلال ہے اور دوسروں کی حرام ہے ‘ اپنا حساب نہ دینے والا دوسروں سے 3 نسلوں کا حساب مانگ رہا ہے ‘ ہمیں یقین ہے کہ ہم عدالتوں سے سرخرو ہوں گے ‘ عمران یہودیوں اور بھارتیوں سے فنڈز لینے کے بعد شکرئیے کے ٹویٹ کرتے رہے ہیں ‘ انہوں نے 1977 کی جس کمپنی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہیں وہ 1984ء میں وجود میں آئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طار ق فضل چوہدری نے کہا کہ خاتون صحافی سے بدتمیزی پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے معاملے پر وزارت داخلہ سے ربطہ کیا گیا ہے۔ چوہدری نثار اس طرح کی بدسلوکی کو برداشت نہیں کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگ رآپ کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو وہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔ میں اپنی وزارت سے متعلق کہتا ہوں کہ پمز کی انتظامیہ کے جو لوگ ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

میں نے ویڈیو منگوائی ہے اور ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خود کو سب سے پہلے احتساب کیلئے پیش کیا ۔ عمران خان اور ان کی جماعت نے جھوٹے الزامات لگائے۔ عمران نیازی آف شور کمپنی کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز اپنے دادا کے زمانے کے کاروبار کا حساب دے رہے ہیں۔

نواز شریف نے اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اورسچ پر مبنی ہو گا۔ عمران خان الیکشن میں کبھی بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو پہلے بھی شکست ہوئی 2018ء کے الیکشن بھی ہاریں گے۔ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسے مسلسل کاٹ رہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کسی قسم کی کوئی چیز نہیں چھپائی گئی۔ جے آئی ٹی نے نواز شریف کے خلاف اقامہ کا الزام لگایا ‘ اقامہ کا معاملہ کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ وزیر اعظم کے اقامے کی دستاویزات جمع کرائی گئی تھیں۔ عمران خان آپ کا نام الزام خان بالکل درست ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بتائیں انہیں 10 ا رب کی آفر کس نے کی تھی۔

عمران خان ایک جھو ٹ چھپانے کیلئے بار بار جھوٹ بولتے ہیں۔ اسرائیل لابی کی جانب سے عمران خان کو فنڈنگ کی گئی۔ عمران خان نے فنڈز دینے والے کا ٹویٹ میں شکریہ ادا کیا۔ عمران خان یہودیوں کی جانب سے فنڈنگ کی خبر کو چیلنج کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چہیتے اے ٹی ایم نے پارٹی الیکشن خریدا ۔ عمران خان آپ کو الیکشن کمیشن میں جواب دینا ہو گا۔

عمران خان کیری پیکر کی کہانی قوم کو نہ سنائیں۔ عمران خان نے لکھ کر دیا کہ ایک لاکھ ڈالر کا ریکارڈ نہیں ہے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو خریدنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان آپ کو الیکشن کمیشن میں جواب دینا ہو گا۔ کیری پیکر والی رام کہانی کا منی ٹریل سے تعلق نہیں ۔ عمران خان نے بار بار بیان بدلا۔ عمران خان کے دربار میں اختلاف کرنے والے کو فارغ کر دیا جاتا ہے۔

عمران خان نے 1977ء کی جس کمپنی کی دستاویز جمع کرائی وہ 1984ء میں وجود میں آئی۔ عمران خان نے ایک لاکھ 17 ہزار پائونڈ کی بجائے 735 پائونڈ کی منی ٹریل جمع کرائی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی خود کہہ رہے ہیں کہ ہمیں جتوایا گیا ۔ عمران خان کے وکیل نے خود عدالت میں تسلیم کیا کہ نیازی سروسز لمیٹڈ کو چھپایا گیا۔ عمران خان نیازی سروسز لمیٹڈ کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہے۔ عمران خان نے اپنا ریکارڈ جمع کرانے کی بجائے مشتاق احمد کا کنٹریکٹ جمع کروا دیا ہے۔ …
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات