اعصام نے ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

راجیو کے ساتھ کھیلنا بہت خوش آئند ہے، یہ ہفتہ بہت شاندار رہا ،ْاعصام الحق

اتوار 23 جولائی 2017 18:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے نیو پورٹ میں ہونے والا ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ہال آف فیم اوپن کے فائنل میں اعصام الحق اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام نے آسٹریلیا کے میٹ ریڈ اور جان پیٹرک اسمتھ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اعصام اور راجیو نے فائنل میں 6-4، 4-6 اور 10-7 سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

یہ اعصام کے کیرئیر کا 15واں اے ٹی پی، دوسرا نیوپورٹ اور رواں سال چوتھا ٹائٹل ہے۔فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ راجیو کے ساتھ کھیلنا بہت خوش آئند ہے، یہ ہفتہ بہت شاندار رہا۔ میں نیوپورٹ سے محبت کرتا ہوں اور یہاں دوبارہ واپس آنا پسند کروں گا۔انہوں نے اپنے پارٹنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجیو نے گراس کورٹ میں کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور یہ ایک بہترین کمبی نیشن ہے۔ امید ہے کہ اہم مستقبل میں بھی کھیل سکیں گے۔ پہلی مرتبہ ایک ساتھ کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :