طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کی پریس کانفرنس ،ْ صحافیوں کا پمز میں ساتھی صحافیوں کو ہراساں کر نے پر احتجاج

بد تمیزی کر نے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرینگے ،ْ اگلی24گھنٹوں کے دوران ایف آئی آر درج کر لی جائیگی ،طارق فضل چوہدری کی یقین دہانی

اتوار 23 جولائی 2017 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے گذشتہ دنوں پمز ہسپتال میں خاتون صحافی کو ہراساں کرنے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شیم شیم کے نعرے لگائے جبکہ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ بد تمیزی کر نے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرینگے ۔

اتوار کومسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اور طارق فضل چوہدری پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے آئے تو وہاں موجود صحافیوں نے گذشتہ دنوں پمز ہسپتال میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور بدتمیزی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور شیم شیم کے نعرے لگائے اس دوران وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے ،ْ وزرات داخلہ سے مکمل رابطے میں ہیں ،ْایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

پمز انتظامیہ نے جو کیا وہ سراسر زیادتی ہے ،ْانتظامیہ کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ اگلی24گھنٹوں کے دوران ایف آئی آر درج کر لی جائیگی۔ پمز انتظامیہ سے واقعہ کی فوٹیج منگوا لی ہے۔ اس موقع پر صحافی رہنمائوں فاروق فیصل خان ،عمران ڈھلوں،علی رضا علوی اور دیگرنے کہاکہ اگر اگلے 24گھنٹوں میں اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو مسلم لیگ کی کسی بھی پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے ۔بعد ازاں طارق فضل چوہدری کی یقین دہانی کے بعد صحافی پریس کانفرنس کیلئے بیٹھ گئے۔

متعلقہ عنوان :