ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن حاجی محمد اسلم کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

اتوار 23 جولائی 2017 18:40

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل میں ہر ممکن جائزسہولتا ت فراہم کی جائیں جیل کا ماحول ایسا ہونا چاہیے قیدی رہائی کے بعد ایک مفید شہری بنے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن حاجی محمد اسلم نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ سول جج علی بلال مدنی ، سپریٹنڈنٹ جیل بشیر احمد خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی ایسی ذہن سازی ہونی چاہیے کہ وہ جرم سے نفرت کرے اور رہائی کے بعد ایک مفید اور شریف شہری بنے انہوں نے کہا کہ نفرت جرم سے ہے مجرم سے نہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن نے ڈسٹرکٹ جیل کے خاتون وارڈ چائلڈ وارڈ آئی ٹی لیب ڈسپنسری کا دورہ کیا انہوں نے قیدیوں کو دیا جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیااس موقع ہر انہوں معمولی نویت کے جرم میں قید سات قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :