بلوچستان کے چاراضلاع میںپولیو مہم (آ ج)سے شروع ہوگی

مہم کے دوران 8لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 23 جولائی 2017 18:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت چار اضلاع پشین قلعہ عبداللہ اور مستونگ میںپولیو مہم آ ج بروز پیر سے شروع ہوگی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے چار اضلاع کی 127یونین کونسلز میں آج سے شروع ہو رہی ہے ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 8 کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔مہم میں مجموعی طورپر 3824ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 3239موبائل ٹیمیں، 371 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 214فکسڈ سائٹس ہونگی ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے ۔

رواں ماہ بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ کی یونین کونسل محمودآباد میں پولیو سے اٹھارہ ماہ کا احمد شاہ متاثر ہوکر زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا ہے۔ یہ سال 2017 میںبلوچستان میں پولیو کا پہلا اور پاکستان کا تیسرا کیس ہے۔ سید فیصل احمد نے کہاہے کہ صوبے میں پولیو کا کیس سامنے آنا دوسرے بچوں کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ اس کامطلب یہ ہے کہ پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

لہذاٰ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :