کراچی،شاہ فیصل کالونی میںرینجرز کاسرچ آپریشن، ایم کیو ایم لندن کے 4 کارکن گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم لندن کے 4کارکنان کو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں واقع ریشم گلی میںایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم لندن کی4کارکنوں گرفتارکرلیاگیا ہے۔ گرفتار کارکنوں میں ارسلان عرف منا، زہیر عرف لالا کچوری،آصف چھپی اور وحید شامل ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :