کراچی،عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب زیر تعمیر عمارت سے ایک شخص گرکر جاں بحق

اتوار 23 جولائی 2017 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) کراچی کے علاقے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب ایک عمارت زیر تعمیر تھی۔ صبح کے وقت کچھ لوگوں نے شور کی آواز سن کر زیر تعمیر عمارت کی جانب دوڑے تو ایک نامعلوم شخص زخمی حالت میں تڑپ رہا تھا جسے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی کہ وہ دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :