دیر بالا میں کار کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے

اتوار 23 جولائی 2017 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) دیر بالا میں کار کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے ۔دیر بالا کے علاقہ جاٹگرام میں کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں اور لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :