جولائی کا تیسرا ہفتہ ،مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی

اتوار 23 جولائی 2017 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) نئے مالی سال 2017-18 کے پہلے ماہ(جولائی 2017)کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.13فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انڈے، ٹماٹر، باسمتی چاول ، اری چاول،ملک پاڈ، دھی ،مٹن ،بیف ، آلو ، ایل پی جی ،ویجی ٹیبل گھی ،آٹا ،سرخ مرچ ، خوردنی تیل، سمیت 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

زندہ مرغی ،تازہ دودھ ، گڑ ، چینی ،گندم، کپڑے،پیاز ،لہسن ،دال ماش، چنے کی دال ،دال مونگ ،دال مسور ،کیلے، سمیت 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول ، مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ، نمک ، گیس نرخ ،چائے، مسٹرڈ آئل ،اورکھلا گھی سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.16، 0.18 ،0.21 اور 0.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :