چین میں انتہائی گہرے سب وے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر

اتوار 23 جولائی 2017 18:30

چونگ چنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) جنوب مغربی چین کی میونسپلٹی چونگ چنگ ایک سب وے اسٹیشن کو 94میٹر سے زائد زیر زمین توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے جو نیچے کی جانب 31منزلوں کے مساوی ہو گا۔ اس طرح یہ چین کا انتہائی گہرا اسٹیشن بن جائے گا۔ ہونگ ٹو ڈی اسٹیشن جو چھ سال قبل ایک ریلوے لائن پر کھولال گیا زیر زمین 60 میٹر نیچے چونگ چنگ کا سب سے گہرا اسٹیشن ہے ۔

اب اس میں مزید گہرائی تک وسعت دی کر اس کو لائن نمبر 10 کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔ لائن نمبر 10 نئی میٹرو لائن ہے جس کا افتتاح 2017ء کے اواخر میں کر دیا جائے گا۔ چونگ چنگ چین میں ’’مائونٹین سٹی‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ دشوار گزار پہاڑی راستے کی وجہ سے اور نقصان دہ ایر ریڈ شیلٹرز اور سٹیل بلڈنگز کے انبار سے بچنے کیلئے سٹیشن کو زیر زمین زیاد ہ گہرا تعمیر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیشن کے 32 ایلیو ٹرز کی تعداد بڑھا کر 91 کر دی جائے گی اس طرح یہ ٹرانسفر سٹیشن بن جائے گا۔ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ٹریفک جام کے پیش نظر حالیہ برسوں میں چانگ چنگ نے اپنے سب وے سسٹم کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے۔ چونگ چنگ کی طرح کئی چینی شہر ریل ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر پر عمل کر رہے ہیں۔ قومی شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 2016ء کے اواخر میں تیس شہروں میں 4153 کلو میٹر اوپن ریل نیٹ ورک ہے۔ …

متعلقہ عنوان :