بھارت میں انتہا پسند ہندوں نے نہتے مسلمان باڈی بلڈر کو بے دردی سے قتل کر دیا

اتوار 23 جولائی 2017 18:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) بھارت میں انتہا پسند ہندوں نے نہتے مسلمان باڈی بلڈر کو بے دردی سے قتل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکولر ازم کا دعوی کرنے والے بھارت میں تمام اقلیتوں میں سب سے مسلمان غیر محفوظ ہیں۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس نے انسانیت کو ہی شرمدنہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چھ ہندو انتہا پسندوں نے معروف مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو بھرے بازار میں قتل کر دیا۔ہاتھوں میں آہنی سلاخیں اور تلواریں اٹھائے ہندو شدت پسند نوید کی تاک میں تھے، اسے دیکھتے ہی وہ اس پر پِل پڑے۔ لوہے کی سلاخوں اور تلواروں کے وار کر کے نہتے نوید پٹھان کو جان سے مار ڈالا۔ اس دوران ٹریفک معمول کی رفتار سے گزرتی رہی لیکن کوئی ان جنونیوں کو روکنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ واقعے نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ایک بار پھر عیاں کر دیا۔ بھارت بھر میں مسلمان اس واقعے پر سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :