افغانستان ، مسافر بس کے حادثے میں14افراد ہلاک ،26زخمی

اتوار 23 جولائی 2017 18:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) افغانستان میں مسافر بس کے حادثے میں 14افراد ہلاک اور26زخمی ہوگئے ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ بغلان میں کلاگئی کے علاقے میں مسافر بس الٹ کر روڈ کے کنارے سے دو ر جاگری جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 15دیگر زخمی ہوگئے ۔حادثے کے فوری بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس قندوز بغلان ہائی وی پر جارہی تھی ۔صوبائی پبلک ہیلتھ چیف محب اللہ حبیبی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 14افراد ہلاک اور 26زخمی ہوئے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان محمود حقمال نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں خراب سڑکوں کی حالت اور ڈرائیوروں کی لاپروائی کے باعث ہرسال ٹریفک حادثات میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :