Live Updates

میاں صاحب جانے دو، شہباز شریف کو آنے دو

لیگی متوالوں نے نواز شریف کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دیدیا‘ مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور میں وزیر اعظم کیخلاف بینرز لگ سڑکوں پر نظر آنے لگے ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے ’’گو نواز گو ‘‘کے بینرز کو اتار دیا‘پیپلزپارٹی کے قائدین کاضلعی انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

اتوار 23 جولائی 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) میاں صاحب جانے دو، شہباز شریف کو آنے دو، لیگی متوالوں نے میاں محمد نواز شریف کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا‘ مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور میں وزیر اعظم کیخلاف بینرز لگ سڑکوں پر نظر آنے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے ’’گو نواز گو ‘‘کے بینرز کو اتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر استعفیٰ دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا شدید دبا ئو ہے جبکہ ن لیگ کے اندر بھی ایک دھڑا نواز شریف سے استعفے کا حامی ہے لاہور پریس کلب کے باہر ایک نامعلوم این جی او کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف اور وزیر اعلی پنجاب کے حق میں بینرزآویزاں کیے گئے ہیں بینرز میں لکھا گیا ہے کہ جانے دو جانے دو میاں صاحب جانے دو، آنے دو آنے دو میاں شہباز شریف کو آنے دو واضح رہے کہ بینرز لگانے والے کا نام اور فون نمبر بھی بینرز پر لکھا ہوا ہے دوسری طرف لاہور میں پی ایچ اے نے مال روڈ سے پیپلز پارٹی کے خیر مقدمی بینرز اتار دیئے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات