Live Updates

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی آنکھ کا لاہور میں کامیاب آپریشن

ڈاکٹرز نے آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا ‘ وزیر اعلی نے 24 گھنٹے بعد ہی دفتری کام شروع کر دیا

اتوار 23 جولائی 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) وزیر اعلی پنجاب کی آنکھ کا لاہور میں کامیاب آپریشن ہوا ڈاکٹرز نے آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا ‘ وزیر اعلی نے 24 گھنٹے بعد ہی دفتری کام شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آنکھ میں تکلیف کے باعث گلبرگ میں واقع ریٹینا دی آئی کلینک سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹر خالد وحید نے آپریشن کے بعد ان کی آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے وزیر اعلی کو 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن وزیراعلی پنجاب نے صرف 24 گھنٹے آرام کے بعد ہی دوبارہ سے دفتری کام شروع کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار احمد نے بھی اسی کلینک سے آنکھ کا آپریشن کرایا تھا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :