مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس میںصحافیوں کا پمز میں خاتون صحافی کے ساتھ ایف آئی اے اہلکاروں کی بدتمیزی پر شدید احتجاج ، شیم شیم ، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے،ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

و زیر کیڈ نے 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کرانے اور ملوث اہلکار وں کے خلا ف کارروائی کی یقین دہانی کرادی

اتوار 23 جولائی 2017 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے پمز ہسپتال میں خاتون صحافی کے ساتھ ایف آئی اے اہلکاروں کی بدتمیزی پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ‘ صحافیوں نے شیم شیم اور ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ویر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔

صحافیوں نے ’’شیم شیم اور ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے‘‘ کے نعرے لگائے۔ صحافیوں نے پمز ہسپتال میں خاتون صحافی کے ساتھ کی گئی بدتمیزی پر ایف آئی اے حکام کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ کر دیا جس پر و زیر کیڈ نے 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :