حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، پاکستان خانقائی پارٹی

مہنگائی میں اضافہ ہوگیا اور حکومت اور اپوزیشن سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں ،مشترکہ بیان

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت اور اپوزیشن سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 12ارب ڈالر ہو گیا،مہنگائی میں اضافہ ہوگا،سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائز دو ارب ڈالر کم ہو کر 16ارب ڈالر کے قریب آگئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان خانقائی پارٹی کے راہنما محبوب علی مجاہد ،شریف بھٹی،مختار صدیقی نے کیا،انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے بعد ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور پاکستان کی حکمران اور اپوزیشن جماعتیں سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں،حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

معیشت کو ادائیگیوں کے توازن کے بگاڑ کے خطرات درپیش ہیں،ملکی برآمدت کم ہو رہی ہیں اور درآمدت میں اضافہ ہو رہا ہے،مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان کے غریب عوام سخت پریشان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :