جہلم،اساتذہ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی ،اساتذہ کی عزت و وقار کی بحالی اولین مقصد ہے،پنجاب ٹیچرز یونین

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے عہدیداران رانا لیاقت علی ، رانا انوار، اسلم گھمن ،عبدالقیوم راہی ، امتیاز طاہر ، صفدر کالرو،محمد اشرف،آصف گوندل ،رانا احمد تارڑ،ملک مستنصراعوان، چوہدری محمد علی،مہرمختار، احمد خان،خالد گرمانی ،مرزا اخترعلی بیگ ،ادریس قمر،39رکنی وفد نے مرکزی صدرچوہدری محمد سرفراز کی قیادت میںسیکرٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر الله بخش ملک سے اساتذہ کو درپیش مسائل اور مطالبات اپ گریڈیشن اور دیگر پر مذاکرات کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری محمد اختر ،سید ممتاز شاہ ڈی پی آئی، مشتاق سیال، آصف مجید، لطیف فیزی ودیگر آفسران موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل کی سمری بھیج دی گئی ہے جس کی منظور ی آئندہ ماہ متواقع ہے۔اساتذہ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی ۔اساتذہ کی عزت و وقار کی بحالی میرا اولین مقصد ہے۔احتجاج اساتذہ کا حق ہے اگر مسائل کے حل اور مطالبات پر 15اگست تک ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاجی شیڈول کے مطابق 24اگست کو ضلعی سطح پر مظاہرے اور 16ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ٍ

متعلقہ عنوان :