کوئی نیا وزیراعظم نہیں آئیگا،نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دے دیا،لیگی رہنماء

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) کوئی نیا وزیراعظم نہیں آئیگا،نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دے دیا۔کسی کو یہ بھول نہیں ہونی چاہیے کہ حساب لینے والوں کا پوری طرح تعاقب کریںگے اور انجام تک پہنچائیںگے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم (ن) کے راہنما ء ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید ، خان ظہیر خان نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالفین کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائیگا،دھرنا پارٹی والوں نے شکست سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا تیزی سے ترقی کرتا پاکستان مخالفین کو کھٹک رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ پوری قوم نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے۔

جبکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میاں محمد نواز شریف ،میاں شہباز شریف کانام سنہری حروف سے لکھا جائے گااور ان کی عوامی خدمات کا مقابلہ کرنے کیلئے عمران خان کو اپنی سوچ بہتر کرنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :