جہلم، جمہوریت کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا ہماری جماعت کا وطیرہ ہے،پی پی پی رہنماء

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) جمہوریت کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا ہماری جماعت کا وطیرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائو ں،انجیئنرحافظ سرفراز احمد،خان، مرزا غفار،خان نوید اسلم خان،رخسانہ کوثر،ثریا عجائب،شہناز اختر، عزیز خان،میاں نسیم،محمود شاہ نے ایک جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ شریف خاندان نے کرپشن کی ہے،سپریم کورٹ فوری طور پر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے ۔اور انشاء اللہ2018 کے انتخابات میں عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریںگے۔

متعلقہ عنوان :