این بی ایف فری چلڈرن بک کلب میں بچوں نے قومی گیت جوش کے ساتھ سنایا

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء)’’این بی ایف فری چلڈرن سمر بک کلب‘‘ میں شامل 50سے زائد تعداد میں بچوں اور بچیوں نے بھرپور دن گزارا،اسٹوری ٹیلنگ سیشنز میں دلچسپی سے حصہ لیا اور پڑھی گئی کہانیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔

(جاری ہے)

الماس ملک اور سلیم اخترنے این بی ایف کے زیر اہتمام شائع شدہ کتب’’بچوں کی دلچسپ کہانیاں‘‘ اور ’’خزانہ‘‘ میں سے دو کہانیاں سُنائیں ۔

دی لنکس اسکول کی میڈم شمسہ سرفراز نے بچوں کواردو اور انگریزی نظمیں سُنائیں۔ آخر میں دی لنکس اسکول کے عقیل جان نے کی بورڈ پر بچوں کے ساتھ ملی نغمے پیش کیے۔ قومی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ اس جوش اور جذبے سے بچوں نے گایا کہ پورا ہال گونج اٹھا۔ جمعے کے دن چلڈرن سمر کلب کا اختتام’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے پُرجوش نعرے پر ہوا۔