Live Updates

لاہور: عمران خان باربار جھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے،ملک محمد احمد خاں

عمران خان اگر کاؤنٹی بیس سال پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی تو بنک ریکارڈ قوم کے سامنے لائیں احتساب کا وقت ہے عمران خان بہانے بنا کر چھپ نہیں سکتے، ترجمان حکومت پنجاب کا بیان

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ عمران خان باربار جھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خاںنے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اگر کاؤنٹی بیس سال پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی تو بنک ریکارڈ قوم کے سامنے لائیں احتساب کا وقت ہے عمران خان بہانے بنا کر چھپ نہیں سکتے ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ عمران خان دوسروں کے لئے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں تو خود کیوں چھپ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

قوم جانتی ہیں کہ عمران خان کے پاس منی ٹریل کا کوئی ریکارڈ نہیںعمران خان کا دھرنا جھوٹا ، دعوے جھوٹے اور الزامات بھی جھوٹ ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات