Live Updates

لاہور:عمران خان ڈبل شاہ ہیں، وزیر اعظم نواز شریف سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی کا کوئی حساب نہیں، آزاد علی تبسم

وہ گذشتہ2دہائیوں سے قبل منی ٹریل دینے سے قاصر ہیں،عمران خان کا احتساب اور تلاشی ابھی شروع ہوئی ہے اور وہ منی ٹریل دینے سے مکر گئے ہیں،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کا بیان

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان ڈبل شاہ ہیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی کا کوئی حساب نہیں ، وہ گذشتہ2دہائیوں سے قبل منی ٹریل دینے سے قاصر ہیں،عمران خان کا احتساب اور تلاشی ابھی شروع ہوئی ہے اور وہ منی ٹریل دینے سے مکر گئے ہیں، ان؂ کتنے کرکٹر ہیں جن کے پاس برطانیہ کے پوش ایریا میں اپارٹمنٹ ہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے اس وقت ایک لاکھ 70ہزار پاؤنڈکاگھرخریدنے کیلئے بینکوں سے کیسے قرضہ حاصل کیا اور کن ذرائع سے وا پس کیا، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بھی اپنے والد کا حساب دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے سیاست میں جو روایات ر قم کی ہیں ان کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، انہوں نے خود کو ریاستی اداروں کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کیا اور تینوں نسلوں کا حساب دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات