Live Updates

لاہور شریف خاندان کی ہچکولے کھاتی کشتی ڈوبنے والی ہے،سعدیہ سہیل رانا

جو لوگ اس کو کنارے لگانے چاہتے ہیں وہ اپنی کاوشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پوری قوم کے سامنے شریف خاندان کا پول کھل چکا ہے،تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی کا بیان

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی ہچکولے کھاتی کشتی ڈوبنے والی ہے جو لوگ اس کو کنارے لگانے چاہتے ہیں وہ اپنی کاوشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پوری قوم کے سامنے شریف خاندان کا پول کھل چکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے چار سال قوم کا وقت اور قیمتی سرمایہ ضائع کیا اپنے اثاثوں میں اضافہ اور عوام پر قرضوں کا بوجھ بڑھایا۔

کرپشن کے بڑے سکینڈل سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا سیاسی مستقبل ختم ہو گیا۔ تاریخ شریف خاندان کو کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کے نام سے یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف شعور اُجاگر ہوا ہے اپنے آپ کو فرشتے ظاہر کرنے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات