امریکی طیارہ بردار جہاز بحریہ کے حوالے

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحریہ کے حوالے کے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں منعقدہ تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گیرالڈ آر فورڈ دنیا کو ’ایک لاکھ ٹن وزنی پیغام‘ دے رہا ہے کہ امریکی عسکری طاقت کیا ہے۔ 2.9 ارب ڈالر مالیت کے اس بحری بیڑے پر ہزاروں سیلرز تعینات کیے جا سکیں گے۔