بیت المقدس کے قریب جھڑپیں، مزید دو فلسطینی ہلاک

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) بیت المقدس کے قریب جاری مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران مزید دو فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا تھا ، جب اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی حملہ آور کے گھر کو بند کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اس تازہ کشیدگی کی وجہ بیت المقدس جانے والے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات اور مسلمانوں کی مسجد الاقصیٰ تک رسائی کو محدود کر دینا ہے۔ اسی تناظر میں پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک بند کمرہ اجلاس بھی منعقد ہونے جا رہے ہیں، جس میں اس کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :