جرمن صدر کی اپنے ترک ہم منصب پر تنقید

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے بھی ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے ’زیڈ ڈی ایف‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اشٹائن مائر نے کہا کہ ایردوآن صرف اپنے ملک کو ہی تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے بلکہ اب ناقدین اور حزب اختلاف کا پیچھا کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں جیل بھیج کر انہیں خاموش کرا دیا جائے۔ انہوں نے برلن کی جانب سے ترکی کے لیے پالیسی میں تبدیلی کا بھی دفاع کیا۔ جرمن صدر گزشتہ روز گابریئل کی جانب سے جرمنی میں رہائش پذیر ترک شہریوں کے لیے ایک کھلے خط کا دفاع بھی کیا، جس میں ترک نڑاد باشندوں کو جرمنی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :