اڈیالہ کے قیدی وزیراعظم کا انتظارکررہے ہیں،فرخ جاوید مون

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ تین نسلوں کا حساب دینے والوں کی تین نسلیں ہی چورنکلیں ،کرپشن شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے شریف خاندان نے نے اتنی کرپشن کی ہے اس کا حساب توکیلکلیٹر پربھی نہیں کیا جاسکتا لہذا اب قوم کی جان چھوڑدیں کیونکہ پوری قوم ان کی کرپشن اورٹھیکوں میں کمیشن سے تنگ آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ کرپٹ وزیراعظم کے حق میں ریلیاں اورجلسے کرنے والے جب نوازشریف مشرف دورمیں ایئرپورٹ آئے تویہ سارے اس وقت بلوں میں چھپے ہوئے تھے اوراب بڑھکیں ماررہے ہیں وہ جتنے مرضی ڈارمے کرلیں نوازشریف کا جانا ٹہرچکا ہے اوراڈیالہ جیل کے قیدی نوازشریف کا انتظارکررہے ہیں کیونکہ ان کا اب آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی عبرت ناک رخصتی قریب ہے،شریف خاندان کی سیاسی زندگی کے اختتام کا آغاز ہوگیا ہے اور 2017شریف خاندان کے طویل اقتدار کا آخری سال ثابت ہوگا کیونکہ اب قوم نے بھی شریف خاندان کوبائے بائے کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے انہیں اب کوئی نہیں بچاسکتا۔

متعلقہ عنوان :