سینٹ کی سب کمیٹی قومی صحت و پیشہ ورانہ تربیت کا اجلاس آج ہوگا

نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی کے انتخابات نہ ہونے بارے وزارت کے حکام بریفنگ دیں گے

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) سینٹ کی سب کمیٹی برائے قومی صحت و پیشہ ورانہ تربیت کے اجلاس میں نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی کے انتخابات نہ ہونے کے بارے میں وزارت کے حکام بریفنگ دیں گے سب کمیٹی کااجلاس آج پیر کو کنوینرسینیٹر کلثوم پروین کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوگا اجلاس میں وزارت کی ویب سائیٹ پر موجود ہومیو پیتھی کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ڈاکٹروں کے ناموں اور ان کے رہائشی پتوں کی درستگی پر بات کی جائے گی ۔۔۔اعجاز خان