سینٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اہم اجلاس آج ہوگا

اتوار 23 جولائی 2017 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) سانحہ احمد پور شرقیہ کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی انکوائری رپورٹس اور متاثری کو معاوضوں کی ادائیگی کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اہم اجلاس آج بروزپیر سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 220سے زائد افراد کی ہلاکت پر اوگر ا کی جانب سے کی جانے والی انکوائری اور اٹھانے جانے والے اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔۔۔اعجاز خان