آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ‘ پاک فوج کی تازہ کارروائی ، دہشت گردوں کے مزید دو ٹھکانے تباہ

افغانستان سے آنے والے دو اہم راستوں کو محفوظ بنالیا گیا،آئی ایس پی آر

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) خیبرپختونخوا میں آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ‘ پاک فوج کی تازہ کارروائی میں راجگل ویلی مین دہشت گردوں کے مزید دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغانستان سے آنے والے دو اہم راستوں کو محفوظ بنالیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز پاک فوج نے راجگال ویلی میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کیے سپن کی چوٹی ‘ سپرے کے پاس اور تارکلے کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا گیا‘ افغانستان سے آنے والے دو اہم راہستے بھی محفوظ بنالئے گئے۔

متعلقہ عنوان :