Live Updates

راولپنڈی، پی ٹی آئی نے ن لیگ کے ناراض رہنمائوں کو ساتھ ملانے کے لئے کوششیں تیز کردیں

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

راولپنڈی، پی ٹی آئی نے ن لیگ کے ناراض رہنمائوں کو ساتھ ملانے کے لئے ..
ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پانامہ کیس تفتیش کے تناظر مین وزیراعظم نواز شریف کی قسمت کے ہوالے سے غیر یقینی صورتحال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو راولپنڈی میں جوڑ توڑ اور ن لیگ کے بڑے سیاسی رہنمائوں کو ساتھ ملانے کا موقع فراہم کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق روائتی سیاسی ہریف ن لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے ن لیگ کے ناراض رہنمائوں کو ساتھ ملانے کی دوڑ دھوپ تیز کردی ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر 2014 ء کے دھرنے کے تناظر میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کی پشت پناہی مین ایک گروپ ابھر کر سامنے آیا تھا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مقامی پارتی تنظیم کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور ضلعی رہنماء زاہد کاظمی کو حصہ داری سونپ دی ہے ایک سینئر پی ٹی آئی رہنماء نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ن لیگ کے قدآور رہنمائوں کو ساتھ ملانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا کیونکہ انتخابات کا سال قریب آرہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات