سیالکوٹ کا درباری تین مرلہ مکان کا مالک اپنے اثاثوں کا حساب دے،فردوس عاشق اعوان

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی سنئیر رہنماء فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام علی بابا اور چالیس چوروں کو اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں ‘ سیالکوٹ کا درباری تین مرلہ مکان کا مالک اپنے اثاثوں کا حساب دے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جے آئی ٹی کو دھمکانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔

شریف خاندان کو ثبوت فراہم کرنے کا بھرپور موقع اور وقت دیا گیا مگر شریف خاندان سرپیم کورٹ میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا درباری وزیراعظم کو سہانے خواجہ دیکھا رہا ہے تین مرلے کے مکان میں رہنے والا بینک کلرک آج اپنی اوقات بھول گیا ہے اسے بھی اپنے اثاثوں کا حساب دینا ہوگا کیونکہ سیالکوٹ کے بینک میں آنے والی رقم آیان ٹو کی کہانی بیان کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :