پانامہ کیس،نیب کا شریف خاندان کے خلاف تمام زیر التواء کیسز کھولنے کا فیصلہ

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

پانامہ کیس،نیب کا شریف خاندان کے خلاف تمام زیر التواء کیسز کھولنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) قومی احتساب بیورو نے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تمام زیر التواء کیسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب چیئرمین نے اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز ملز میں سی پی ایل اے دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرز ملز کو دوبارہ کھولنے کی بھی منظوری دی ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ شواہد ایف آئی اے اور نیب کی تفتیش کو تقویت دیتے ہیں اور دونوں محکموں کی تفتیش کے درمیان روابط کو ثابت کرتے ہیں قبل ازیں نیب نے 179 کرپشن کے میگا کیسز کی تفتیش کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 30 جون 2017 ء رکھی تھی جس میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے خلاف کیسز بھی شامل ہیں تاہم یہ اپنا ہدف پورا نہیں کر سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :