وزیراعظم سے سردار ایاز صادق کی شانگلہ میں ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی کو خصوصی طور پر ملاقات کیلئے شانگلہ طلب کیا گیا

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات‘ وزیراعظم کی چھٹی گزارنے شانگلہ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے اتوار کے روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز اصدق نے شانگلہ مین ملاقات کی‘ اسپیکر قومی اسمبلی کو خصوصی طور پر وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کیلئے شانگلہ طلب کیا جہاں وزیراعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں واضح رہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف کی ممکنہ نااہلی کے بعد نئے وزیراعظم کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام بھی سامنے آیا ہے۔